Advertisement

پاکستان اور ہنگری کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان مضبوط معاشی اور دو طرفہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت،انرجی،آبی وسائل،زراعت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کے پاکستان میں ہم نے نہ صرف عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے بلکہ انہیں معیشت پر ہونے والے منفی اثرات کے بعد بھوک کے ہاتھوں مرنے سے بھی بچانے کیلئے کوششیں کیں۔

وزیراعظم نے ہنگری کی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ کاروبا ر دوست ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں۔

Advertisement

عمران خان نے افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور صرف بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان سے ذمہ دارانہ انخلاء اور سیاسی حل کیلئے افغان جماعتوں کی طرف سے تیز پیشرفت کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت بہت سے اہم اثرات مرتب ہوں گے۔

ملاقات میں ہنگری کے وزیر خارجہ نے پر تپاک خیر مقدم پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور ہنگری کے وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی اور اقتصادی ترجیحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان سے معاشی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، ہنگری کے بڑے تاجر پاکستان میں کاروباری مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ہنگری کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جبکہ ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی وزیراعظم عمران خان کو ہنگری کے دورہ کی دعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version