Advertisement

ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بند کیا تھا، جن میں سے 191 جگہیں کلئیر کرادی گئی ہیں، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے کسی صورت اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے اس لئے تحریک لبیک کے خلاف ایسے اقدامات کرنے پڑے، 20 اپریل تک  ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔20 اپریل کو راولپنڈی اور اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلےملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کل ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت ناموس رسالتﷺ پر بات نہیں آنے دینا چاہتے۔

شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیاء مہیا کریں گے۔

Advertisement

وزیرداخلہ نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، کسی کو غلط زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version