اداکارہ ایمن کس سابق کرکٹر کی بیٹی ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔
حال ہی اداکارہ ایمن نے ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔
ڈرامے میں ایمن سلیم ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنی عینک کی وجہ سے ہر وقت احساس کمتری کا شکار رہتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں۔
دوسری جانب ایمن سلیم کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ اُن کی والدہ ایک ہاؤس وائف ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم کی اداکاری کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی حیرت انگیز اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین اُن کے لیے دلچسپ میمز بھی بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News