Advertisement

سندھ میں حکومت نہیں ٹھگ آف سندھ حکمران ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء  خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نہیں ٹھگ آف سندھ حکمران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی چیئرمین  ذہنی معذور بن چکے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی سے سندھ کے حالات کی بات کریں تو فوراً وفاق پر چڑھ دوڑتے ہیں ، جو حکومت کتوں کی ویکسین اور زکوٰۃ کے پیسے ہڑپ کرجائیں وہ بجٹ کہاں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو حصے سے زائد رقم فراہم کی ہے پھر بھی 13 سالوں کی کارکردگی پوچھنے پر وزیراعلیٰ سندھ گھبرانے لگ گئے۔

خرم شیر زمان نے  یہ بھی کہا کہ کراچی کی ترقی پر پیپلزپارٹی بنیاد سے ہی سیاہ دھبہ ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے جیالے احساس پروگرام میں دیہاڑیاں مار رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ کی مخالف سید مراد علی شاہ کی حکومت ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں وزیراعظم کے خصوصی پیکیج سے ترقیاتی کام جاری ہیں ،کراچی میں پانی کے مسئلے پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے اور اس کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version