Advertisement

مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور رہے گی، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کل بھی اور آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس امجد کی نوکری ہی شریف خاندان کےخلاف مغلظات بولنے سے قائم ہیں۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ سیالکوٹی پجارن پہلے بڑے آقا کی خوشامد کرتی رہی اب چھوٹے آقا کو خوش کرنے میں لگی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف کو کرپشن کی وجہ سے نہیں بھائی کا ساتھ دینے کی سزا ملی ہے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں اپنی موت آپ مرچکی ہیں، شہبازشریف کے باہر آنے سے پارٹی کارکنوں میں نیا جذبہ اور جوش پیدا ہوا ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی تانگہ پارٹی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چور ڈاکو کا واویلہ کرنے والا خود قوم کو ایک ہزار ارب سے زائد کا چونا لگاچکا ہے اور اگر یہی شخص وزیراعظم رہا تو قوم پینے کے صاف پانی کو بھی ترس جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
ثاقب نثارنے شہبازشریف کے صفائی کے نظام کو فل اسٹاپ لگایا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version