Advertisement

شوگر اسکینڈل : نیب میں نوازشریف کے دست راست کی طلبی

نوازشریف

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین جاوید کیانی کو طلب کرلیا گیا ہے، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔

نیب نے وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسرخضر حیات کو بھی طلب کیا ہے، خضر حیات کو 14اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے تمام شخصیات کو سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے اور انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2017 سے 2019 تک چینی کی سبسڈی کے لیے بھیجے گئے پروپوزل کا ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جبکہ نیب محکمہ خوراک پنجاب کا ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

Advertisement

نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں کہا گیا کہ 2017 میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا، قیمتوں کے تعین کا اختیار کس نے دیا، بین الاقوامی ریٹ کا تعین کیسے ہوا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version