Advertisement

چینی فلم نے “ایوینجرز اینڈ گیم” کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا

دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم “ایوینجرز اینڈ گیم”کی آمدنی کا ایک بڑا ریکارڈ چین میں ٹوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں نئے قمری سال کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈیٹیکٹو چائنا ٹاؤن 3’ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی دھوم مچا دی۔

چینی فلم  ‘ڈیٹیکٹو چائنا ٹاؤن 3’ نے کسی ایک ملک میں سب سے زیادہ آمدنی کا ریکارڈ ایوینجرز اینڈگیم سے چھین لیا۔

اس نئی فلم نے جمعے سے اتوار کے دوران چین میں 39 کروڑ 85 لاکھ ڈالر سمیٹے جبکہ ایوینجرز اینڈ گیم نے امریکا  میں پہلے ہفتے میں 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔

چینی فلم نے ڈیٹیکٹیو چائنا ٹاؤن 2 کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ بزنس کیا ہے جس نے 2018 کے نئے قمری سال کے موقع پر 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز بٹورے تھے۔

Advertisement

اس نئی فلم نے کسی ایک ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان معمے حل کرنے والے (لیو ہاؤرن) اور اس کے انکل (وانگ باؤ چیانگ) کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کو حل کرتے ہیں۔

اس کا پہلا حصہ 2015 کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوا تھا اور اس نے چین میں ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

تیسرا حصہ 2020 میں نئے قمری سال کے موقع پر ریلیز ہونا تھا مگر کورونا وائرس کی وباء کے باعث ایسا نہیں ہوسکا اور یہ ایک سال تاخیر سے ریلیز کیا گیا۔

فلمی پنڈتوں کا کہناہے اگر یہ فلم کسی طرح 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کمالیتی ہے تو اسٹار وارز دی فورس اویکن کا ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

خیال رہے کہ اسٹار وارز سیریز کی اس فلم نے امریکا میں 93 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version