ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان
پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ پیر سے شروع ہونے جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ کے کچھ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
ٹھٹھہ کے شمالی علاقہ جات میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ کمزور ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لیہ، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقہ جات میں بارشوں کا سلسلہ موجود رہا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشیں 18 اپریل تک جاری رہیں گی، اس کے علاوہ کشمیر کے تمام علاقہ جات میں کل بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News