Advertisement

سوئس رول گھر پر بنائیں اس آسان ریسیپی سے!

سوئس رول بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں افطاری کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے اس آسان ریسیپی سے سوئس رول گھرمیں بنایا جاسکتا ہے۔

سوئس رول بنانے کیلئے یہ اجزاء درکار ہیں۔

میدہ ڈیڑھ پیالی۔

انڈے 4 عدد۔

چینی ایک پیالی۔

Advertisement

گھی یا آئل 4 کھانے کے چمچے۔

فلنگ کے لیئے۔فریش کریم 2 پیالی یا جیم ڈیڑھ پیالی۔

ترکیب

سب سے پہلے میدے کو 2 مرتبہ چھان لیں ، انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ پھینٹ لیں۔

چینی اور گھی کو ملا کر پھینٹیں پھر اس میں لکڑی کے چمچ کی مدد سے میدہ اور انڈے ملا لیں۔

اب اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر 20 منٹ پہلے گرم کرلیں اور اس مکسچر کو بڑے سائز کی بیکنگ ٹرے میں ڈال کر ( تاکہ پتلی سی شیٹ کی شکل میں بنے ) 15 سے 20 منٹ کے لیئے بیک کرلیں۔

Advertisement

اوون سے نکال کر فوراً ہی براؤن پیپر پر پلٹ دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔

پھر حسبِ منشاء فریش کریم یا جیم اچھی طرح پھیلا کر لگائیں اور ٹائٹ رول کر لیں، پیپر میں رول ٹائٹ سے لپیٹ کر10 سے 15 منٹ کے لیئے فریج میں رکھ کر نکال لیں اور اب سلائس کاٹ لیں ۔

یہ سلائس فریزر میں رکھ کے مزید ٹھنڈی کرلیں اور مزے سے کھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version