Advertisement

اپوزیشن کی 8 جماعتوں کا سینیٹ میں الگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن کی 8 جماعتوں نے سینیٹ میں الگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی 8 جماعتیں سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھیں گی، ان جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران چیئرمین سینیٹ کو آزاد حیثیت سے بیٹھنے کی درخواست دیں گے۔

اپوزیشں کی آٹھ جماعتوں نے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم کے مشترکہ مقاصد کو ٹھیس پہنچانے کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

 اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بی اے پی سے ووٹ لینے کا معاملہ صدر پی ڈی ایم کو بھجوایا جائے اور پی ڈی ایم سربراہ وضاحت طلب کریں کہ دونوں جماعتوں نے اصولوں اور فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟

اجلاس میں آٹھ جماعتوں نے رائے قائم کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ای کے متفقہ فیصلے سب جماعتوں کو تسلیم کرنا ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version