Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا پمز اسپتال کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انھوں نے کورونا مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بغیر اطلاع کے اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حفاظتی کٹ پہن کر کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

Advertisement

اس موقع پر ڈاکٹر منہاج نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن، ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے اسپتال میں دستیاب سہولیات، کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹرز سے استفسار کیا۔

عمران خان نے پمز اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پمز انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ہیلتھ ورکرزمریضوں کےساتھ اپنا بھی خیال رکھیں۔ ایس او پیز پر زیادہ سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version