Advertisement

امت مسلمہ قرآن و سنت کو اپنا حقیقی رہبر مان کر عروج حاصل کر سکتی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن و سنت کو اپنا حقیقی رہبر مان کر عروج حاصل کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لئے رحمتوں، برکتوں اور روشنی کا ذریعہ ہے۔ ہر انسان قرآن کے مطالعے سے فیض ہدایت حاصل کر سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قرآن کی ہر آیت کا مخاطب اپنی ذات کو بنائیں، قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام اور قبلہ اول ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بیت المقدس سے اسلامی، ثقافتی اور تاریخی نقوش کو مٹایا جا رہا ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جمعۃ الوداع سے جاری نمازیوں پر حملے شدید قابل مذمت ہیں۔ اسرائیلی حملوں پرعالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عالمی ادارے اسرائیل کو پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کے لئے اقدامات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان
Next Article
Exit mobile version