Advertisement

حکومت نام کی چیز صرف ٹی وی سکرین پر موجود ہے، سراج الحق

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نام کی چیز صرف ٹی وی سکرین پر موجود ہے اب تک اس حکومت میں دو سو چھبیس اجلاس ہوچکے ہیں پر نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کرپشن جاری ہے ہر پارٹی کے اپنے اپنے لوگ ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ مافیاز کی سیاست ہےانھوں نے پورا نظام یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا برباد ہوگئی ہے اور کھیلوں کی دنیا متاثر ہوئی تو اسپتال آباد ہو گئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں چارپائی نہیں ہے ایک ایک بیڈ پر تین تین لوگ علاج کروا رہے ہیں۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ کھیلوں کی وجہ سے دنیا ایک دوسرے کے قریب آجاتی ہے پر اس حکومت کے آنے کے بعد کھیلوں کی دنیا برباد ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیفا نے ہماری فٹبال ٹیم پر پابندی لگا دی ہے جبکہ تحریک انصاف نے کھیلوں کے لئے سب سے کم بجٹ رکھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کرکٹ کو آسٹریلیا کی طرز پر چلاؤں گا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی ہر ضلعے میں گراؤنڈ بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے بڑے گراؤنڈ پر لوگوں نے ناجائز قبضے کر لیے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بے انتہا باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لیکن نوجوانوں میں مایوسی کی وجہ سے نشہ عام ہو گیا ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ جے آئی یوتھ کرکٹ بورڈ قائم کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی پردے کے ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تیس تاریخ کو پشاور میں فلسطین مارچ کرنے جا رہے ہیں یہ کے پی کا سب سے بڑا اور عظیم مارچ ہو گا۔

سراج الحق نے کہا کہ ڈی جی خان میں جس طرح ظلم کر کے نوجوان کو قتل کیا گیا یہ ظلم ہے ،ہمارا نظام کھوکھلا ہوچکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بیھٹے لوگ ایک ہی طرف کے لوگ ہیں ،ہم اس کھیل کا حصہ نہیں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی پی سب ایک جیسے ہیں جبکہ ہم مسلسل احتجاج اور ملین مارچ پر ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے ،پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی پالیسیوں کو تسلسل دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کا شور مچاتی ہیں پر حکومت چاہتی ہے کہ کوئی ایسا واقعہ ہو جائے جس سے ان کو شہادت مل جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version