Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے  ہی کورونا وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے، سارہ اسلم

Now Reading:

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے  ہی کورونا وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے، سارہ اسلم

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی کورونا وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہریوں سے  سما جی فاصلے اور ماسک کے استعمال  کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

سارہ اسلم نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں رمضان کی عبادات کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے اور شہری مساجد میں ماسک کے استعمال کی پابندی کریں۔

سارہ اسلم نے یہ بھی کہا کہ بزرگ شہری ویکسین ضرور لگوا ئیں اور نماز تراویح و دیگر عبادات گھر میں ادا کرنے کو  ترجیح دیں۔

Advertisement

سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ  پچاس سال  سے زائد عمر کے افراد شناختی کارڈ دکھا کر کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

سارہ اسلم نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے معذور اور نہ چل پھر سکنے والے شہریوں کے لئے  ہوم ویکسینیشن کی سہولت بھی  موجود  ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ہر طرح کے اجتماعات سے گریز کریں۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء  سے متعلقہ معلومات یا شکایات کے لئے  1033 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر