Advertisement

بالی ووڈ کے فوٹو گرافر جولین کے خلاف ماڈل سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

بالی وڈ کے معروف فوٹو گرافر جولین کولسٹن کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ کے فوٹو گرافر جولین کولسٹ سمیت 8 افراد پر 28 سالہ ماڈل گرل اپرنا ڈوبے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل گرل نے باندرہ کے تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست  میں ماڈل اپرنا ڈوبے نے فوٹوگرافر سمیت 8 افراد پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ماڈل نے الزام عائد کیا کہ فوٹوگرافر 4 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے جبکہ زیادتی کرنے والوں میں بالی وڈ کا ایک ٹیلنٹ منیجر بھی شامل ہے۔

Advertisement

ماڈل نے سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر کی قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اس واقع کےحوالے سے پولیس نے تشویش کی اور خاتون کی سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ ڈالی گئی ویڈیو کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالی گئی ویڈیو میں ماڈل نے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فوٹو گرافر نے بھی الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version