Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ایک بار پھر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے ٹک ٹاک پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کے 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافہ ہونے کے بعد کنول آفتاب نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا تک پہنچنے میں تھوڑی ہی پیچھے رہ گئی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔

Advertisement

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے نکاح جلدی کرنے کی وجہ بتائی تھی۔

حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں دونوں نے اپنے نکاح سے متعلق بات کی۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا رخصتی سے مہینوں قبل نکاح کرنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہنا تھا کہ ’سب کا یہ ماننا تھا کہ جیسے دوسرے جوڑے ایک ساتھ ایک رشتے میں رہتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ایسے ہی سب ہم سے متعلق بھی بات کیا کرتے تھے کہ ہم بھی ایک دن ایک دوسرے کو چھوڑ دیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔‘

اس دوران ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ’ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا، جب لوگوں کی وہ ایسی باتیں سنتے تھے تو اُنہیں اچھا نہیں لگتا تھا، کچھ لوگ ہمارے جیسے بھی ہوتے ہیں جو ایک رشتے کو باقاعدہ نام دیتے ہیں اور شادی کرتے ہیں۔‘

اس حوالے سے ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے نکاح کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ زندگی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹِک ٹاک دنیا کے معروف ستارے کنول آفتاب اور ذوالقرنین گزشتہ دنوں نکاح کے مبارک بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Advertisement

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی رسومات کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version