Advertisement

شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی تیاری بھی کر لی

شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے ضمانت کے بعد بیرون ملک جانے کی تیاری بھی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version