Advertisement

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز

دفاتر

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں عبوری ریلیف کی مد میں پندرہ سے بیس فیصد اضافے کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق مختلف وزارتوں، ڈویژنز و محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے فرق کو دور کرنے اور ریشنلائزڈ پے اینڈ پنشن اصلاحات  کے لیے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جو پیر سے اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

نجی کمپنی سب سے پہلے پے اینڈ پنشن اسٹرکچر کا جائزہ لے گی اور پھر جامع اسٹڈی کرکے حکومت کو سفارشات پیش کرے گی جس کیلئے اس کمپنی کو 6 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔

پے اینڈ پنشن کمیشن قائم کردہ ذیلی گروپس کی سفارشات اور نجی فرم کے ساتھ مل کر پے اینڈ پنشن سسٹم میں اصلاحات کے لیے پلان تجویز کرے گی۔

خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2021-22ء کا وفاقی بجٹ اگلے ماہ کے آغاز میں متوقع ہے جس کے باعث نجی کمپنی کی مکمل اسٹڈی کے آنے تک اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ سے بیس فیصد کے عبوری ریلیف کی تجویز زیر غور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
Next Article
Exit mobile version