Advertisement

وزیراعظم کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر اور وزیراعظم عمران خان   نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ  فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

عمران خان  نے  مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی ایئر اسٹرائیک کے نتیجے میں شہریوں اور  بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان عالمی برادری کو متحرک کرے گا۔

وزیراعظم  نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس  نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور  پاکستانی قیادت کے ردعمل کو سراہا ہے۔

فلسطینی صدر نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال اور مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں  نے موجودہ صورتحال پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version