Advertisement

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کا معاملہ: درخواست سماعت کیلئے مقرر

ڈسکہ الیکشن

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کل مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شہباز شریف نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version