Advertisement

واٹس ایپ پیغام رسانی کیساتھ گیمز کا بھی بہترین پلیٹ فارم بن گیا

موبائل اسپیس

موبائل فون کےاس جدید ترین دور میں زیادہ ترلوگوں کا پسندیدہ مشغلہ گیم کھیلنا ہوتا ہے، تاہم موبائل گیمز کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑا مسئلہ موبائل میں اسپیس نہ ہونے کا بھی ہوتا ہے۔ لیکن کچھ کھیل ایسے ہیں جنہیں آپ اپنے فون میں انسٹال کیے بغیر کھیل سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کوعام طور پر پیغام رسانی کے لیے مختص ایپ سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ ماضی کے وہ گیمز کھیل سکتے ہیں جو اب کھیلے نہیں جاتے۔

واٹس ایپ پر ماضی کے چند گیمز آپ جب چاہیں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

انتاکشری

انتاکشری ماضی کا ایک معروف گیم سمجھا جاتا ہے جس میں کھلاڑیوں کو پچھلےگانے کے آخری لفظ سے شروع ہونے والا کوئی گانا گانا پڑتا ہے۔ سادہ سا یہ گیم آپ واٹس ایپ پر کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم بنا کربذریعہ میسج یا گروپ کالز کی شکل میں کھیل سکتے ہیں۔

Advertisement

نام، چیز، جگہ، جانور

نام، چیز، جگہ، جانور کے دلچسپ کھیل سے نوے کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچے بخوبی واقف ہوں گے۔ انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز کے دور سے پہلے یہ گیم بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر مقبول تھا لیکن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

واٹس ایپ کے ذریعے اب نوجوان ماضی کے اس کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہوسکتے ہیں، یہ گیم واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی شکل میں کھیلا جاسکتا ہے۔

آپ کو صرف کھیل کے شرکاء کو ایک حروف تہجی (الفابیٹ) بتا کراس سے شروع ہونے والے نام، جگہ، جانور، اورچیز کو گروپ میں لکھنے کا کہیں، جو سب سے پہلے یہ کام کرلے وہ یہ کھیل جیت جائے گا۔  اسی طرح اس کھیل کو ایک ایک کرکے کال پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔

دی نیلم شو گیم

اگرآپ نے شاہ رخ اور کاجول کی بلاک بسٹر فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دیکھی ہے تو پھر آپ کو یہ کھیل بھی لازمی یاد ہوگا۔ یہ ایک بہت سادہ سا کھیل ہے جس میں کھلاڑی سوچھے سمجھے بغیر ایک لفظ کہتا ہے اور دوسرے کھلاڑی کو جواب دینا ہوتا ہے کہ اس لفظ کو سن  اور پڑھ کر اس کے ذہن میں سب سے پہلے کیا آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
Next Article
Exit mobile version