اونٹاریو واقعے کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں عالمی نشریاتی ادارے سی بی سی کو انٹرویو دیا ہے۔
انٹرویو میں عمران خان نے اونٹاریو میں ہوئے افسوسناک واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو چایئے کہ آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کریں ، اونٹاریو واقعے کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے ، ایسی ویب سائٹس جو نفرت پھیلا رہی ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لینا چاہئیے۔
وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔
عالمی رہنماؤں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا ہے وہ نمٹ لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کاہ کہ بطور انسان آپ کو آزادی ہے مگر آپ کے فعل سے کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہیں پہنچنی چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News