Advertisement

کنزہ ہاشمی اپنی والدہ کو قاتل کہتی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں سے ایک دلچسپ مختصر کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

کنزہ ہاشمی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہیں اُن کا ایک پالتو چوزا تھا جس کا اُن کی والدہ نے قتل کر دیا تھا۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ان کے پاس ایک چھوٹا سا چوزا تھا جس سے اُنہیں بہت پیار ہو گیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس کا نام میں نے پیلو رکھا تھا، سردیوں کے دنوں میں وہ اُس چوزے کے لیے خصوصی طور پر ہیٹر چلا کر سویا کرتی تھیں تاکہ چوزے کو سردی نہ لگے، مگر اُن کی والدہ ڈرتی تھیں کہ رات میں کہیں ہیٹر بند نہ ہو جائے اور کمرے میں گیس بھرنے سے کوئی نقصان نہ ہو جائے۔

کنزہ ہاشمی کے مطابق ایک دن اُن کی والدہ نے رات گئے ہیٹر بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں اُن کا چوزا سردی لگنے کی وجہ سے مر گیا تھا۔

Advertisement

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ وہ اُس دن بہت روئی تھیں، اُس دن کے بعد سے وہ اپنی والدہ کو قاتل کہتی ہیں کہ کیوں کہ اُن کی والدہ  نےاُن کے بہت پیارے چوزے کا قتل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version