Advertisement

حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر بٹھانے کیلئے کوشش کر رہا ہوں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  کچھ  دنوں سے قومی اسمبلی میں ہونے والے واقعات قابل افسوس ہے، ایسے واقعات جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے قانون کے مطابق ایوان کی کارروائی کو چلایا جائے ، میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر بٹھانے کیلئے کوشش کر رہا ہوں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ  بجٹ اجلاس میں بحث اور تقاریر انتہائی اہم ہیں، اپوزیشن اور حکومت سے درخواست ہے کہ ایوان کے تقدس کا خیال کریں۔

پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا قانونی حق ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے حق کا استعمال کرے لیکن ایوان کے اندر پارلیمانی روایات کا خیال رکھا جائے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ  ایوان چلانا اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، میں اپنے حلف کے تقاضوں کے مطابق ایوان   چلائونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایوان میں ہلڑ بازی پر ایکشن لیا اور ارکان پر پابندی عائد کی ہے جبکہ میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے  ایوان کے تقدس کی بحالی کیلئے اقدامات کیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا ٹرینڈ سیٹ کرنا چاہیے جس پر آنے والی نسلیں عمل کریں اور گائیڈنس لیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم  عمران خان ، اپوزیشن لیڈر اور بلاول بھٹو سے بات کی ہے جبکہ میں اس ایوان کے تقدس کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے رابطے میں ہوں۔

اسد قیصر نے یہ بھی بتایا کہ میرا استعفیٰ احسن اقبال کی خواہش ہوسکتی ہے ، میں مینڈیٹ کے مطابق ذمے داریاں ادا کرتا رہوں گا۔

Advertisement

بجٹ پر ارکان اپنے حلقوں کے مسائل پر بات کرتے ہیں ، کوشش ہے ارکان بجٹ اجلاس پر سیر حاصل بحث ہو۔

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version