پولیو کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تمام بچوں تک رسائی ایک بڑا چیلینج ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت پولیو کیسز میں کمی ہوئی، رواں سال صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں بھر پور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے جامع قومی ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم پر عملداری وفاق اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر کر رہی ہیں، پولیو کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔
واضح رہےکہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت اس سال ملک میں اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے تاہم تمام بچوں تک رسائی ایک بڑا چیلینج ہے جس کے لیے بھر پور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے جامع قومی ایمرجنسی ایکشن پلان ترتیب دیا ہے جس کی عملداری وفاق اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News