Advertisement

عوام نے موروثی سیاست کے سپوتوں کو ایک بار پھر انکی اوقات یاد دلا دی، فیاض الحسن

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام نے موروثی سیاست کے سپوتوں کو ایک بار پھر انکی اوقات یاد دلا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں آزاد جموں کشمیر انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر انتخابات کے نتائج نے اپوزیشن کی مقبولیت کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونک دی۔

انہوں نے کہا کہ عشروں سے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے بتدریج اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں، ن لیگ نے دھونس اور دھاندلی سے الیکشن متنازعہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری 8 امیدوار کھڑے کر کے انتخابات میں معرکہ مارنے چلے تھے، ان دونوں خاندانوں کا کچا چٹھا عوام نے بارہا کھول کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہی چاہیے کہ آل شریف اور آل زرداری اپنے سیاسی گناہوں پر عوام سے معافی مانگیں لیکن یہ عقل سے عاری سیاست دان ’’چور مچائے شور‘‘ کے فارمولے سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن آئندہ انتخابات کے پانچ سال بھی ایسے ہی رونے روتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version