Advertisement

ناکام سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے،اویس قادر شاہ

اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں وزیراعظم کے ناکام سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی  کے رہنما اورصوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں وزیراعظم کے ناکام سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بہت سے ملکوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے کورونا وبا کے متعلق کیے گئے فیصلوں کو سراہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی میں کوروناکیسز میں اضافہ ہوتو سندھ حکومت پر ذمہ داری عائد کریں، سندھ حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہریوں کوکورونا سےحفاظت کرنے کہ لیے کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا وبا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے پہلے سخت فیصلے کرتے تو آج ملک میں اتنے کیسز نہ بڑھتے۔

انھوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ سندھ کے کاموں میں مداخلت کرے اپنے کام سے کام رکھیں، شیخ رشید اور فواد چودھری جیسےسیاسی یتیم ہمیشہ جھو ٹ بول کر ہی اپنی نوکری پکی کرتے آئے ہیں

Advertisement

اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کئی ممالک کورونا سے چھٹکارہ پانے کہ قریب ہیں مگر نالائق حکومت کی وجہ سے ہم بہت پیچھے ہیں، نالائق لوگ خود کچھ نہیں کرسکتے تو سندھ کے اچھے کاموں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، ہمیں سندھ کے لوگوں کی جانیں عزیز ہیں, کوئی کچھ بھی کہے ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version