Advertisement

پاکستان اور کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن رہا ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے بھارت بہت خائف ہے، آج الیکشن میں عوام نے بڑھ چڑھ کر بلے پر مہر لگائی ہے، انشا اللہ کشمیر میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارتی میڈیا نے کشمیر کے حوالے سے عمران خان حکومت کی بھر پور مخالفت کی، آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے سے انڈیا کو بہت بڑا دھچکا لگے گا، پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دینے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اندر آزادانہ، منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کی عوام کو امید اور جلا بخشتی ہے، ایک دن ضرور مقبوضہ کشمیر کی عوام آزادانہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے ایک واقعے کے دوران پی ٹی آئی کارکن شہید ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں نے پولنگ کے دوران کئی جگہوں پر حملے کیے ہیں، 50 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version