Advertisement

مرضی کے بغیر واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہونے سے کیسے بچا جائے؟

واٹس ایپ صارفین کے لئے آئے روز مختلف فیچرز متعارف کرواتی ہے جو صارف کی گفتگو میں آسانی پیدا کرتے ہیں لیکن کچھ فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کا علم صارفین کو نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق کسی کو اپنا نمبر دینا کبھی کبھار یوں بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے کہ وہ شخص آپ کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں بے تکی بے معنی گفتگو کا ناچاہتے ہوئے بھی حصہ بننا پڑتا ہے۔

 ایسے میں واٹس ایپ نے آپ کو اختیار دیا ہے کہ آپ اس بات کا فیصلہ کرسکیں کہ کون آپ کو کس گروپ میں ایڈ کرے گا اور کون نہیں۔

اس کے لئے آپ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ  آپ کے کانٹیکٹ میں موجود دوست ہی آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کریں۔

واضح رہے کہ آپ اپنے دوستوں کے ناموں کو منتخب کر کے چند ایک کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
Next Article
Exit mobile version