Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے،سربراہ پاک فضائیہ

Now Reading:

پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے،سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفد میں پارلیمنٹیرینز ، قبائلی زعماء ، علماء کرام ، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران ، ماہر تعلیم، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کیں۔

Advertisement

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو  قومی ترقی کے دھارے  میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی فضائی جنگ میں تکنیکی صلاحیت اور جدیدیت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر