Advertisement

افغانستان میں امن پاکستان کی اولین خواہش ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی اولین خواہش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان میڈیا کے پندرہ رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے صحافیوں کے دورے کا انتظام کرنے پر پاک افغان یوتھ فورم کے اقدام کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کی نشاندہی کرنا میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط، ثقافت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں میڈیا پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی اولین خواہش ہے کیونکہ دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے۔ خرابی پیدا کرنے والے عناصر کو امن عمل کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کے جامع بارڈر مینجمنٹ نظام پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی خطے کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ امید ہے دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں مزید دوروں کا تبادلہ ہوگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

ملاقات میں افغان میڈیا وفد نے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی مخلصی اور کاوشوں پر شکر گزار ہیں، پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی، امن عمل میں کردار قابل قدر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version