وزیراعظم کشمیریوں کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کشمیریوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا ہے ، دونوں جماعتوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔
کشمیریوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا۔دونوں جماعتوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کیا۔مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔جعلی راجکماری,ظل سبحانی سے پوچھےبرسوں اقتدار کے باوجوداِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے کیا؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ جعلی راجکماری ، ظل سبحانی سے پوچھے برسوں اقتدار کے باوجود اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے کیا ہے جبکہ ہم اُس پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔اُس پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لیکرآزاد کشمیر پہنچی ہے۔کشمیر صرف کپتان کا ہےاورکپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2021
ڈاکٹر فردوس عاشق نے یہ بھی لکھا کہ پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لیکرآزاد کشمیر پہنچی ہے۔
کشمیر صرف کپتان کا ہے اورکپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News