Advertisement

مسلم لیگ ن کو مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے کشمیر میں شکست ہوئی ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے کشمیر میں شکست ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست دی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے چار سال میں کوئی ریکارڈ سکروٹنی کمیٹی میں جمع نہیں کرایا ہے، دونوں جماعتوں نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 12 اور پیپلز پارٹی نے 7 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں، چھپائے اکاؤنٹس میں کروڑوں اور اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں ہیں، امید ہے ہمیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آجکل راجہ فاروق حیدر، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نیے ریاضی دان سامنے آئے ہیں، کشمیر جا کر عمران خان پر تنقید کی گئی لیکن انکل مودی پر کوئی بات نہیں کی گئی، راجہ فاروق حیدر شکست کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ کشمیری 70 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version