Advertisement

انشااللہ 25تاریخ کو آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی آئے گی،وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ 25تاریخ کو آزاد کشمیر میں  بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  غریب اور کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے کامیاب پاکستان اور احساس پروگرام لے کر آرہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور پیپلزپارٹی نے باہر کے حکم پر الیکشن لڑا کیوں کہ انہیں پتہ تھا ان کا پیسہ کہاں پڑا ہے، اگر کسی سیاستدان کا پیسہ باہر کے ملک میں پڑا ہو تو وہ آپ کو کنٹرول کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیر میں غربت کم کی جائے، ایسا نظام لارہے ہیں کہ عام کھانے پینے کی چیزیں لوگوں کو سستی ملیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک میں لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، ہم نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دے کر غربت میں کمی کی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، انشااللہ 25تاریخ کو آزاد کشمیر میں  بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرایا جاسکتا، احساس پروگرام کے تحت  40فیصد نچلے طبقے کو  دال ،آٹا، گھی اور چینی پر  سبسڈی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہر خاندان کے ایک فرد کو سود کے بغیر قرضہ دیا جائے گا جبکہ ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے اور ہر خاندان کےایک فرد کو  ہیلتھ کارڈ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر ریفارمز کا ایجنڈا وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر قانون
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا انعقاد
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version