Advertisement

پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں، مرتضیٰ وہاب

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور کے خاتمے کا خواب دراصل بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، ہمارے دور کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جنکا دور ابھی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لئے کرائے پر کام کررہے ہیں، فواد چوہدری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہوں گے، آپ کچھ بھی کرلیں مگر کبھی لیڈر نہیں بن سکتے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر انتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے، پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کی امنگوں کی امین ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام سلیکٹڈ سرکار سے تنگ آچکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کیسے بنی؟ ملک کی عوام اچھی طرح جانتی ہے، وہ دن دور نہیں جب نااہل حکمران بوریا بسترا لپیٹ رہے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version