Advertisement

پروپیگنڈا کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پروپیگنڈا کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ سپاٹ خریداری معاہدے کے علاوہ اوپن مارکیٹ سے اپنی ضرورت کے مطابق زائد خریداری کو کہا جاتا ہے، جو مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں ہم نے سپاٹ خرید تقریباً نو ڈالر کی کم ترین قیمت پربھی کی تھی، پروپیگنڈہ سے ہوشیار رہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگوں نے اس سے قبل بھی ایل این جی  پر بھرپور پروپیگنڈا کیا تھا۔

شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ کے پندرہ سالہ لانگ ٹرم معاہدہ جو برینٹ کا 13.7 فیصد تھا کے مقابلہ میں تقریباً تیس فیصد کم قیمت پر دس سالہ لانگ ٹرم معاہدہ برینٹ کا 10.2 فیصد  کیا، جو جنوری 2022 سے لاگو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version