مغربی میڈیا کی کشمیر سے متعلق کم کوریج منافقانہ رویہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت دنیا میں ناانصافی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں ، کشمیرمیں ناانصافی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ مغربی میڈیا کی کشمیرسے متعلق کم کوریج منافقانہ رویہ ہے۔
انہوں نے پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پرانے تعلقات ہیں، اسکا بھارت کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ، جتنا بھی دباؤ آئے چین کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی نہیں لائیں گے۔
“Pak-China relations to get deeper despite pressure and irrespective of regional rivalries,”
Prime Minister @ImranKhanPTI ,
Interaction with Chinese Media Representatives. pic.twitter.com/q17tgZdIh2— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) July 1, 2021
ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں اگلے ہفتے گوادرکا دورہ کروں گا جس میں سی پیک منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئےاعلیٰ سطح کمیٹی بنادی گئی ہے۔
سی پیک بیلٹ اینڈروڈ پاکستان کی ترقی کیلئےاہم منصوبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ پاکستان کیلئے بہت حوصلہ افز اہے ، سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزہوں گے۔
امید ہے کہ چینی صنعت ان خصوصی زونز کی طرف متوجہ ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے چائنہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کورونا کو جس طرح کنٹرول کیا اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ چین نے کورونا ویکسین ہمیں عطیہ بھی کی ہے اور ہم چین کے بہت شکرگزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر وقت ہر مشکل میں پاکستان مدد کی ہے ، میں اپنے آئندہ چین کے دورے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے چینی میڈیا کے انٹرویو میں مزید بتایا کہ پاکستان اورچین کے درمیان سیاسی ، اقتصادی تعلقات پربات ہوگی ، چینی صدر شی جن پنگ کو جدید ورکاعظیم سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پی سی ایک منفرد ماڈل ہے اوراس سے خطے کو فائدہ ہوگا اور اس کا تربیتی نظام انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی نظام حکومت میں لچک ہے، چین نےچند سالوں میں70 کروڑافراد کوغربت سے نکالا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن کے خلاف اقدامات کے لیے پرعزم ہے کیونکہ کرپشن سے ایلیٹ طبقہ فائدہ حاصل کرتا اور غریب متاثر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم صاحب نے یہ بھی بتایا کہ چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستانی متاثرہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

