Advertisement

پنجاب کو سرمایہ کاری اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا حب بنائیں گے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کو سرمایہ کاری اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا حب بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں دبئی ایکسپو، پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال اور بورڈ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کار دوست ماحول کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال منعقد ہونے والی دبئی ایکسپو میں پنجاب بھرپور شرکت کرے گا، صوبے میں نئے بننے والے صنعتی مراکز سے پنجاب میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version