Advertisement

وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں بجلی کے مسائل حل کریں گے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔

اجلاس کو صوبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے تین گرڈ اسٹیشنز کے رائٹ آف وے کا مسئلہ جلد حل کردیا جائے گا اور پیسکو کے صوبائی حکومت سے متعلق معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل حل کریں گے جبکہ پیسکو کے وفاقی حکومت سے متعلق معاملات جلد وزیراعظم کے ساتھ اٹھاوں گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ن ےمزید کہا کہ صوبے میں بجلی کی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے جبکہ پیسکو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف پیسکو کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version