Advertisement

95 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 95 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج 70 سالوں سے بندوق سے لیکر ٹینک تک ہر طاقت استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انشااللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے قومی ہیرو راشد منہاس شہید کو بھی 50ویں یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کی دفاع کے لیے جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version