Advertisement

ہم سب کو کشمیر پریمیئر لیگ کو فروغ دینا چاہیے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سب کو کشمیر پریمیئر لیگ کو فروغ دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارت کی دھمکیوں کی مذمت کی جس کی وجہ سے وہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے دستبردار ہو گئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں پر کے پی ایل میں نہ کھیلنے کے بھارتی دباؤ کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ صرف ان کے قد کو کم کرے گا اور پاکستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے دستبردار ہونے کی بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت اگر چاہے تو مقبوضہ کشمیر میں ایسی لیگ بھی کروا سکتا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ تک جانے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کے پی ایل کے لیے پرامید ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو کے پی ایل کو فروغ دینا چاہیے، کے پی ایل کشمیر کے علاقے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version