نامور بھارتی اداکارہ رات بھر جاگ کر ترک ڈرامے دیکھنے لگیں

مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق تاریخی ڈراموں کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پوری رات جاگ کر معروف ترک ڈراما دیکھا۔
سوارا بھاسکر نے 6 اگست کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والے ترک ڈرامے ’Muhteşem Yüzyıl‘ جسے پاکستان میں اردو زبان میں ’میرا سلطان‘ کے نام سے نشر کیا گیا تھا، اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ڈراما دیکھ لیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے ٹوئٹ میں ڈرامے کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں بہترین ڈرامے کو ڈھونڈنے یا دیکھنے میں ایک دہائی کی تاخیر ہوئی۔
AdvertisementDiscovered #MuhtesemYuzyil / #MagnificentCentury Turkish series on Ottoman emperor Sulaiman the Magnificent & consort Hurrem Sultana last night! Im 10 years too late to this party but I’m hooked! Another matter that time has lost all meaning & spent the whole night bingeing 😬🤷🏾♀️ pic.twitter.com/SuQHSYz1Ky
— Swara Bhasker (@ReallySwara) August 6, 2021
سوارا بھاسکر نے ڈرامے کی کہانی مختصر جملے میں بتائی کہ اسے سلطنت عثمانیہ کے پس منظر میں بنایا گیا ہے اور اس کی مرکزی کہانی سلطنت کے امیر سلیمان کی سلطانہ (ملکہ) کی لازوال محبت کے گرد گھومتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

