Advertisement

کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، رحمان ملک

رحمان ملک

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے آئی آر آر کے سیمینار میں “پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور اسکی بین الاقوامی اہمیت” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی، جغرافیائی و سیاسی حوالے سے پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے سے پاکستان کو پوری دنیا اور اسلامی ممالک میں اہم مقام حاصل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے، کسی بھی ملک کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ہے، پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے، بھارت ہر بین الالقوامی فورم پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو معلوم ہے کہ طالبان، القاعدہ اور داعش کو کس نے بنایا ہے، پاکستان نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات اٹھائےہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ و دیگر بین الالقوامی تنظیموں پر طاقتور ممالک کی اجاراداری ہے، پاکستان کو اس وقت ہاِئبرڈ وارسمیت دیگر چیلنجز  کا سامناہے، کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارتی افواج نے 11,042 کشمیری عورتوں کا گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا ہے، مودی کے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

Advertisement

رحمان ملک کا مزہد کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں امن و امان کے حق میں نہیں ہے، بھارت افغانستان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، افغانستان میں امن و امان کا مطلب پرامن پاکستان ہے، پاکستان نے ہمیشہ پرامن اور ترقی یافتہ افغانستان کےلئے کوششیں کئی ہیں، عالمی طاقتوں سے گزارش ہے کہ افغانستان میں امن کے کئے کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version