Advertisement

اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے، حسن مرتضی

حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے صوبوں کو مالی خود مختاری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ  نے کہا ہے کہ بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سردار ثنا اللہ زہری، قادر بلوچ اور دیگر سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے بلوچستان حقوق پیکج کا اعلان کیا اور صوبوں کو مالی خود مختاری دی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ آئندہ ا نتخابات کے بعد بلوچستان میں عوامی راج اور جیالا وزیر اعلی ہو گا، آنیوالے دنوں میں پنجاب  سے بھی سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد پیپلز پارٹی کا حصہ بننے جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب پارلیمانی لیڈر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل بگل بج چکا ہے، مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا جواب پی ٹی آئی کو مسترد کرنیکی  صورت میں ملیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version