Advertisement

تحریک انصاف حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کا خواب شرمندہ تعبیر کیا، عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سفیر کشمیر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو صحت کارڈ سے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بلاتفریق احتساب اور خارجہ پالیسی میں شاندار کامیابیوں پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کامیاب احساس پروگرام پر بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کی بھی بھرپور ترجمانی کی ہے، انشااللہ وزیراعظم پاکستان کی سرپرستی میں آزاد کشمیر میں بھی خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version