Advertisement

بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور ڈی جی نیب آپریشنز نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے 17 انکوائریوں کی منظوری دی ۔ اومنی گروپ کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری ، او جی ڈی سی ایل افسران کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن ریفرنسز دائر کیے ، اس وقت احتساب عدالتوں میں 1300 ارب روپے مالیت کے 1273 کرپشن ریفرنسز زیر سماعت ہیں ، چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیسز بھی جلد نمٹائے جارہے ہیں ، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو منطقی انجام تک پہنچانا بھی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version