بھارت کا واویلا اور چیخیں ہی کے پی ایل کی کامیابی ہے، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت کا واویلا اور چیخیں ہی کے پی ایل کی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی مظفر آباد میں ملاقات ہوئی جس میں کشمیر پریمیئر لیگ اور نوجوانوں کیلئے بہترین کھیلوں کی سرگرمیاں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کے پی ایل وفد نے بھرپور تعاون اور سہولیات کیلئے آزاد حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کے پی ایل کے انعقاد میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون رہا۔
ملاقات میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے کے پی ایل کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، ہم نے کے پی ایل کو سیاست سے پاک رکھا، فائنل میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کے مدعو کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کا واویلا اور چیخیں ہی کے پی ایل کی کامیابی ہے آج کے پی ایل کی وجہ سے بھارت کی چیخیں دنیا بھر کو سنائی دے رہی ہیں۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے مزید کہا کہ کے پی ایل کے دوسرے سیزن کو مزید شاندار بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
ملاقات میں شہریارآفریدی کے ہمراہ کشمیر پریمیئر لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی جبکہ ملاقات میں ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان چغتائی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- عبد القیوم نیازی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

