یہ کس پاکستانی اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟بوجھو تو جانیں

اس تصویر میں موجود یہ ہنستی مسکراتی بچی کونسی مقبول پاکستانی اداکارہ ہے؟
مذکورہ تصویر پاکستان شوبز انڈسٹری کو لاتعداد سپر ہٹ ڈرامے دینے والی صدا بہاراور ورسٹائل اداکارہ نادیہ جمیل کی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل و دماغ میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی اور کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔
نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ اس نادیہ کو اب کسی سے مزید ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News