Advertisement

میڈیا آزاد ہوگا تو ملک ترقی کرے گا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میڈیا آزاد ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کے تمام حربوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کارکنان تحریک اسلامی میڈیا سے وابستہ افراد کو عزت و احترام دیں۔  آزاداور خود مختار میڈیا کے حامی ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ قوم کا آئین پاکستان اور پارلیمانی سسٹم پر اتفاق ہے، صدارتی نظام کے شوشے چھوڑ کر اختلافات کو ہوا نہ دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے الیکٹورل ریفارمز وقت کی ضرورت ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن میں نتائج طے شدہ تھے، سرکاری وسائل کو استعمال کیا گیا۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر پیٹرولیم ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

  امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی کی تمام ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہے ، مخصوص لبرل طبقہ افغانستان میں بدلتے حالات سے خوفزدہ ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں، حقیقی تبدیلی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن اپنے جھنڈے، نشان پر لڑے گی اور سرپرائز دے گی، جماعت اسلامی الیکشن میں پورے ملک میں اپنے نمائندے کھڑے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version