پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔
THE WAIT IS OVER!
AdvertisementWe are delighted to announce fans will be back in the stadiums for the #PAKvNZ series after NCOC’s decision to allow 25 percent crowd. So, get yourselves vaccinated ASAP!
Read more: https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/08/404551/amp/
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2021
ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا ۔
سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگ دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوسری اننگ شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں شامل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی اننگ رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوسری اننگ رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
- 25 فیصد
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- اسٹیڈیم
- بول نیوز
- تماشائیوں
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

